کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی، پارہ 35 ڈگری تک گر گیا

کراچی (05 مئی 2026) — شہر قائد میں گزشتہ روز کے مقابلے میں آج گرمی کی شدت میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد شہریوں کو جزوی ریلیف ملا ہے۔

آبنائے ہرمز میں کشیدگی: امریکی وزیر جنگ کی ایران کو سخت نتائج کی دھمکی، “پروجیکٹ فریڈم” کا اعلان

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر بدستور گرم موسم کی لپیٹ میں ہے۔ تاہم گزشتہ روز کے مقابلے میں موسم قدرے بہتر قرار دیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہو چکی ہیں جو 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جو موسم کی شدت میں کمی کا باعث بنا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں شدید گرمی کے باعث درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا، جس کے نتیجے میں شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ماہرین موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں سمندری ہواؤں کی موجودگی برقرار رہی تو درجہ حرارت میں مزید معمولی کمی ممکن ہے، تاہم شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

One thought on “کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی، پارہ 35 ڈگری تک گر گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!