ملیر پولیس کا ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے خصوصی اقدام، مختلف علاقوں میں ریلیف کیمپس قائم

کراچی: ڈاکٹر فرخ علی اور ڈاکٹر عبدالخالق کی ہدایت پر ضلع ملیر پولیس نے شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے پیش نظر مختلف علاقوں میں خصوصی ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپس قائم کر دیے ہیں۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت اہم اجلاس، پولیس نظام میں شفافیت اور عوامی ریلیف اقدامات تیز کرنے کی ہدایت

پولیس حکام کے مطابق ان کیمپس کے قیام کا مقصد شدید گرم موسم میں شہریوں کو فوری ریلیف اور سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ ہیٹ اسٹروک جیسے خطرناک اثرات سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے۔

ملیر پولیس کی جانب سے قائم کیمپس میں شہریوں، نوجوانوں، بچوں اور بزرگوں کیلئے ٹھنڈے پانی اور مشروبات کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ یہ کیمپس تھانہ اسٹیل ٹاؤن، تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن، تھانہ ملیر سٹی اور تھانہ گڈاپ کی حدود کے اہم مقامات پر قائم کیے گئے ہیں۔

کیمپس میں ایس ایچ اوز سمیت پولیس افسران اور اہلکار موجود رہتے ہوئے شہریوں کو ٹھنڈا پانی، مشروبات اور گرمی سے بچاؤ سے متعلق احتیاطی تدابیر سے آگاہ کر رہے ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق شہریوں کو ہیٹ اسٹروک سے محفوظ رہنے کے لیے دھوپ میں غیر ضروری آمدورفت سے گریز، زیادہ پانی پینے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین بھی کی جا رہی ہے۔

مزید برآں، ضلعی پولیس کی تمام پیٹرولنگ موبائلز میں بھی ٹھنڈے پانی کے کولرز رکھے گئے ہیں تاکہ اہم شاہراہوں پر سفر کرنے والے شہریوں کو فوری سہولت فراہم کی جا سکے۔

ملیر پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شدید گرمی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ضرورت کے بغیر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!