کراچی ٹریفک پولیس اور ایپٹک کے اشتراک سے روڈ سیفٹی آگاہی سیمینار، طلبہ میں ٹریفک شعور اجاگر

کراچی: کراچی ٹریفک پولیس اور Aptech کے باہمی تعاون سے شارع فیصل برانچ میں ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی سے متعلق ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

چین سے تصادم نہیں بلکہ بہتر تعلقات امریکا کے مفاد میں ہیں، صدر ٹرمپ

سیمینار کے دوران کراچی ٹریفک پولیس کی ایجوکیشن ٹیم نے شرکاء کو فیس لیس ای چالان سسٹم، ٹریکس (TRACS) نظام، ٹریفک قوانین کی پابندی، محفوظ ڈرائیونگ اور شہری ذمہ داریوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

ٹریفک حکام نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ دورانِ ڈرائیونگ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں تاکہ حادثات کی روک تھام اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

شرکاء نے کراچی ٹریفک پولیس کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور روڈ سیفٹی کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔

کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں خصوصاً نوجوان نسل میں ٹریفک شعور بیدار کرنے اور محفوظ سفری ماحول پیدا کرنے کے لیے مستقبل میں بھی اس نوعیت کے آگاہی پروگرامز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!