کراچی میں عید الاضحیٰ سے قبل 5 مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت، کمشنر کراچی کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی کو شہر کے مختلف علاقوں میں پانچ مقامات پر مویشی منڈیاں قائم کرنے کی باضابطہ اجازت مل گئی ہے، جس کا نوٹیفکیشن کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے۔

کراچی پیرآباد میں نجی بینک میں ڈکیتی، مسلح ملزمان گارڈ سے اسلحہ چھین کر نقدی لوٹ کر فرار

نوٹیفکیشن کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کی درخواست پر شہر بھر میں مجموعی طور پر 21 مقامات پر مویشی منڈیاں قائم کرنے کی منظوری دی گئی ہے، جبکہ کے ایم سی کو ابتدائی طور پر پانچ بڑے مقامات پر منڈیاں لگانے کی اجازت دی گئی ہے۔

اجازت یافتہ مقامات میں اتوار بازار سیکٹر 11-ڈی نارتھ کراچی، کے ایم سی گراؤنڈ سفاری پارک، گلستان جوہر بلاک 5 اور بلاک 6 شامل ہیں۔ اس کے علاوہ لیاری کے علاقے بکرا پیڑی اور کورنگی میں اٹک پیٹرول پمپ کے اطراف خالی پلاٹ پر بھی مویشی منڈی قائم کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنرز، بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں مختص کردہ مقامات پر مویشی منڈیوں کے قیام اور انتظامات کو یقینی بنائیں۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر میں مجموعی طور پر 11 مقامات پر مویشی منڈیاں قائم کرنے کی اجازت کے لیے کمشنر کراچی سے درخواست کی تھی، تاہم حتمی منظوری کے بعد مرحلہ وار مختلف مقامات پر منڈیاں قائم کی جا رہی ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق مویشی منڈیوں کے قیام کا مقصد شہریوں کو قربانی کے جانوروں کی خریداری کے لیے سہولت فراہم کرنا اور عید الاضحیٰ کے موقع پر منظم انتظامات کو یقینی بنانا ہے۔

One thought on “کراچی میں عید الاضحیٰ سے قبل 5 مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت، کمشنر کراچی کا نوٹیفکیشن جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!