حب ندی میں افسوسناک حادثہ، نہاتے ہوئے تین نوجوان ڈوب کر جاں بحق

کراچی: حب ندی میں نہاتے ہوئے افسوسناک حادثے کے دوران تین نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے تینوں نوجوان کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے رہائشی تھے، جو سیر و تفریح کے لیے وہاں گئے تھے۔

شرجیل میمن کا شاہراہ بھٹو کو کراچی کے لیے گیم چینجر قرار، ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کے عزم کا اظہار

ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی فاؤنڈیشن کی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں نوجوانوں کی لاشیں دریا سے نکال لیں، جنہیں بعد ازاں حب سول اسپتال منتقل کیا گیا اور پھر ضروری کارروائی کے بعد سہراب گوٹھ ایدھی سرد خانے منتقل کر دیا گیا۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت 18 سالہ ادیب ولد عامر، 20 سالہ حذیفہ ولد عبدالحق اور حارث ولد حنیف کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تینوں نوجوان اورنگی ٹاؤن کے علاقے قصبہ ڈھائی نمبر امام بارگاہ کے عقب میں رہائش پذیر تھے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق تینوں نوجوان اپنے دوستوں کے ہمراہ حب ندی پر سیر و تفریح کے لیے آئے تھے کہ اچانک نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلے گئے اور ڈوبنے کا افسوسناک واقعہ پیش آگیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا ہے جبکہ شہریوں اور سماجی حلقوں نے اس نوعیت کے حادثات کی روک تھام کے لیے انتظامیہ سے مؤثر حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!