کراچی: کیماڑی پولیس کی بڑی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ چھالیہ برآمد، 8 ملزمان گرفتار

کراچی: ضلع کیماڑی پولیس نے مشرف چیک پوسٹ پر خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں نان کسٹم پیڈ چھالیہ برآمد کرلی، جس کی مالیت ڈھائی ملین روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

شرجیل میمن کا شاہراہ بھٹو کو کراچی کے لیے گیم چینجر قرار، ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کے عزم کا اظہار

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران نان کسٹم پیڈ چھالیہ کو آٹھ موٹر سائیکلوں پر لوڈ کرکے مختلف علاقوں میں اسمگل کیا جا رہا تھا۔ مشکوک نقل و حرکت پر پولیس نے فوری طور پر ناکہ بندی کرتے ہوئے موٹر سائیکلوں کو روک کر تلاشی لی، جس کے دوران بھاری مقدار میں ممنوعہ چھالیہ برآمد ہوئی۔

حکام کے مطابق برآمد شدہ سامان میں 8,592 پیکٹس شامل ہیں، جن میں مجموعی طور پر 4 لاکھ سے زائد ساشے نان کسٹم پیڈ چھالیہ موجود تھے۔ پولیس نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ میں ملوث 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کیماڑی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے انہیں دفعہ 54 ض ف کے تحت حراست میں لیا گیا ہے جبکہ برآمد شدہ مال کو دفعہ 550 ض ف کے تحت پولیس تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے بعد تمام گرفتار ملزمان اور برآمد شدہ چھالیہ کو مزید ضابطے کی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں اسمگلنگ اور غیر قانونی اشیاء کی ترسیل کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور اس سلسلے میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

One thought on “کراچی: کیماڑی پولیس کی بڑی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ چھالیہ برآمد، 8 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!