کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی مختلف علاقوں میں بڑی کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار

کراچی میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے احکامات پر پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

لاہور: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا اچانک دورہ، سہولتوں میں بہتری کی ہدایت

خواجہ اجمیر نگری پولیس کی کارروائیاں

پہلی کارروائی میں خفیہ اطلاع پر پولیس نے دو ملزمان محمد بلال اور محمد شاہد کو گرفتار کیا جبکہ دو ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 15 پڑیاں گٹکا ماوا، 2 تیار شدہ پیکٹس، چونا اور تمباکو برآمد ہوا۔ فرار ملزمان میں کاشف عرف کسورا اور ایک خاتون نوشین شامل ہیں۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

دوسری کارروائی میں منگل بازار سیکٹر 5B/1 نارتھ کراچی کے قریب دو ملزمان علی رضا اور ایان علی کو گرفتار کیا گیا جن سے 45 پڑیاں گٹکا ماوا برآمد ہوا۔

ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس

کارروائی کے دوران انڈین گٹکا فروخت کرنے والے ملزم اظہر الدین کو گرفتار کیا گیا، جس سے مضر صحت گٹکا، نقد رقم اور موبائل فون برآمد ہوا۔

تھانہ نیو کراچی پولیس

پولیس نے ملزم محمد شہزاد کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے 60 تیار شدہ گٹکا ماوا برآمد ہوا۔

سپر مارکیٹ پولیس

ایک اور کارروائی میں ملزم محمد عرفان کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے ایل پی جی سلنڈر اور نقد رقم برآمد ہوئی۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

شریف آباد پولیس

منشیات فروش کے خلاف کارروائی میں ملزم ارشد کو گرفتار کیا گیا، جس سے 55 گرام منشیات برآمد ہوئی۔ مقدمہ سی این ایس ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس

اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان عبداللہ اور سعود کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے دو پستول، راؤنڈز، نقد رقم اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے مطابق تمام کارروائیاں جرائم کے خاتمے اور شہر میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے جاری ہیں، جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

One thought on “کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی مختلف علاقوں میں بڑی کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!