کراچی: پی آر سی سی لائن کی مرمت مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق پی آر سی سی لائن کی مرمت کا کام کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے، جس کے بعد شہر کے متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔
کراچی: شاہراہِ قائدین کے قریب پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار

ترجمان نے بتایا کہ لائن کی بحالی کے بعد کورنگی، ملیر، چنیسر، جناح، صدر، کلفٹن اور ڈی ایچ اے سمیت مختلف علاقوں میں پانی کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے۔

ان کے مطابق اس وقت کراچی کو یومیہ 650 ملین گیلن پانی کی ضرورت کے مقابلے میں تقریباً 610 ملین گیلن پانی فراہم کیا جا رہا ہے، جس کے باعث شہر کو اس وقت 40 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ حالیہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب بجلی کے اچانک بریک ڈاؤن کے باعث دھابیجی کی اہم تنصیبات متاثر ہوئیں، جس سے پانی کی ترسیل کا نظام عارضی طور پر متاثر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی بندش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہوئی تھی، تاہم اب صورتحال میں نمایاں بہتری آ چکی ہے اور سپلائی بتدریج معمول پر آ رہی ہے۔

واٹر کارپوریشن کے مطابق نظام کی مکمل بحالی اور مستحکم سپلائی یقینی بنانے کے لیے مزید تکنیکی اقدامات بھی جاری ہیں تاکہ شہریوں کو آئندہ کسی بڑی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

One thought on “کراچی: پی آر سی سی لائن کی مرمت مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!