کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا پہلوان گوٹھ روڈ بحالی و بہتری منصوبے کا دورہ

کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پہلوان گوٹھ روڈ بحالی و بہتری منصوبے کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے حبیب یونیورسٹی تا ریس کورس روڈ تک جاری انفرااسٹرکچر منصوبوں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔
کراچی: غیر قانونی ادویات بنانے والی فیکٹری پر ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی بڑی کارروائی، ایک ملزم گرفتار

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پہلوان گوٹھ روڈ کراچی کے اہم ٹریفک کوریڈورز میں شامل ہے اور اس کی بحالی شہر کی ٹریفک صورتحال بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ منصوبے کے تحت سڑک کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ڈرینیج، سیوریج اور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب بھی کی جا رہی ہے۔

دورے کے دوران میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے وزیراعلیٰ سندھ کو منصوبے کی لاگت، پیش رفت اور ٹائم لائن پر تفصیلی بریفنگ دی۔ حکام کے مطابق اس منصوبے پر تقریباً 1.59 ارب روپے لاگت آئے گی۔

منصوبے کے تحت 4.26 کلومیٹر طویل دو رویہ سڑک تعمیر کی جا رہی ہے، جبکہ جدید ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹس اور نئے بجلی کے پولز بھی نصب کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ نکاسی آب اور سیوریج کے کام کو اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو آمد و رفت کی بہتر سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے منصوبے کو جلد مکمل کرنے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کی بھی ہدایت دی۔

وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ دورانِ تعمیر شہریوں کی مشکلات کم سے کم رکھنے کے لیے متبادل ٹریفک پلان بھی تیار کیا جائے۔ اس کے علاوہ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے اضافی پائپ لائن کام کو بھی جلد مکمل کرنے کی تاکید کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لیے جامع اقدامات جاری ہیں، جبکہ پہلوان گوٹھ روڈ منصوبہ ملیر، صفورا اور اطراف کے علاقوں کے لیے ایک اہم سہولت ثابت ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی جاری کی تاکہ منصوبہ مقررہ وقت پر مکمل کیا جا سکے۔

One thought on “کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا پہلوان گوٹھ روڈ بحالی و بہتری منصوبے کا دورہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!