کراچی: غیر قانونی ادویات بنانے والی فیکٹری پر ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی بڑی کارروائی، ایک ملزم گرفتار

کراچی میں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے جعلی اور غیر قانونی ادویات کی تیاری میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملیر کے علاقے میں قائم ایک فیکٹری کو بے نقاب کر دیا۔
کراچی: تھانہ فیروزآباد پولیس مقابلہ، ہلاک ملزم کی شناخت عادل محمود کے نام سے ہوگئی

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون کی ہدایت پر خفیہ اطلاع کی بنیاد پر یہ کارروائی کی گئی، جس کے دوران بغیر لائسنس ادویات تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا اور غیر قانونی سرگرمیوں کو روک دیا گیا۔

کارروائی کے دوران ملزم فیصل شاہد کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا، جو مذکورہ فیکٹری کا مالک اور آپریٹر بتایا جا رہا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق چھاپے کے دوران بڑی مقدار میں خام مال، تیار شدہ ادویات اور جدید مشینری برآمد ہوئی، جس سے جعلی ادویات کی بڑے پیمانے پر تیاری کا انکشاف ہوا ہے۔

برآمد شدہ تمام سامان کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (DRAP) کے حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ اسے قانونی ضوابط کے تحت تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ نیٹ ورک غیر قانونی طریقے سے ادویات تیار کر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کر رہا تھا۔

مزید ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ نیٹ ورک کے مکمل خاتمے کے لیے تحقیقات کو تیز کر دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے واضح کیا ہے کہ جعلی ادویات بنانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی کیونکہ ایسے عناصر عوام کی صحت سے کھیل رہے ہیں اور کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔

حکام کے مطابق اس کیس میں مزید اہم انکشافات متوقع ہیں اور نیٹ ورک سے جڑے دیگر کردار بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ریڈار پر ہیں۔

WhatsApp Image 2026 05 03 at 2.59.47 PM 1

WhatsApp Image 2026 05 03 at 2.59.48 PM WhatsApp Image 2026 05 03 at 2.59.48 PM 1

WhatsApp Image 2026 05 03 at 2.59.49 PM

One thought on “کراچی: غیر قانونی ادویات بنانے والی فیکٹری پر ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی بڑی کارروائی، ایک ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!