کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا عظیم پورہ انٹر سیکشن فلائی اوور منصوبے کا دورہ، پیش رفت کا جائزہ

کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عظیم پورہ انٹر سیکشن فلائی اوور اور شاہ فیصل ٹاؤن روڈ بحالی منصوبے کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا پہلوان گوٹھ روڈ بحالی و بہتری منصوبے کا دورہ

دورے کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کو منصوبے کے تعمیراتی، ڈرینیج اور الیکٹریفیکیشن کے کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ حکام کے مطابق اس منصوبے کی مجموعی لاگت ایک ارب 67 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے میں فلائی اوور کے ساتھ سروس روڈز، راؤنڈ اباؤٹ، جدید ڈرینیج سسٹم اور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب شامل ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کی بروقت اور معیاری تکمیل ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ٹریفک مسائل سے نجات دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

سید مراد علی شاہ نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد شاہراہِ بھٹو، شاہ فیصل ٹاؤن اور تھنڈی سڑک پر ٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید ہدایت کی کہ اطراف کی سڑکوں اور نکاسی آب کے نظام کو بھی بہتر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو زیادہ سہولت حاصل ہو۔

بریفنگ کے مطابق فلائی اوور کے تمام پائلز، پیئر شافٹس اور گرڈرز کی کاسٹنگ مکمل کر لی گئی ہے، جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے گرڈر لانچنگ اور ڈیک سلیب کے کام میں مزید تیزی لانے کی ہدایت دی۔

انہوں نے منصوبے کے اطراف ٹریفک مینجمنٹ کو مؤثر بنانے اور عوام کو کم سے کم مشکلات فراہم کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبے کراچی کے انفرااسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

One thought on “کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا عظیم پورہ انٹر سیکشن فلائی اوور منصوبے کا دورہ، پیش رفت کا جائزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!