توانائی شعبے میں اصلاحات تیز کرنے کا فیصلہ، بجلی صارفین کو ریلیف دینے کیلئے جامع حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) — شہباز شریف کی زیر صدارت توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور بجلی صارفین کو سہولیات فراہم کرنے سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں بجلی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور صارفین کو ریلیف دینے کے لیے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 فائنل کی رنگا رنگ تیاریاں مکمل، عاطف اسلم اور علی عظمت سمیت بڑے فنکار پرفارم کریں گے

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ہدایت کی کہ صنعتی اور گھریلو صارفین کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولیات پیدا کی جائیں اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

وزیراعظم نے بجلی کی ترسیل کے نظام میں بہتری لا کر لائن لاسز میں نمایاں کمی لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے توانائی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں توانائی کی بڑھتی ضروریات پوری کرنے کے لیے قابلِ تجدید توانائی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر فروغ دیا جائے تاکہ سستی اور پائیدار بجلی کی فراہمی ممکن ہو سکے۔

شہباز شریف نے بجلی کے نرخوں میں استحکام لانے کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کرنے اور صارفین کو بلوں کی ادائیگی میں آسانی فراہم کرنے کے لیے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دینے کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس میں وزیراعظم نے بجلی چوری کے خاتمے کے لیے جاری سخت اقدامات کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قومی وسائل کے تحفظ اور بجلی کے شعبے کی بہتری کے لیے غیر قانونی کنکشنز اور بجلی چوری کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صنعتی ترقی کے فروغ کے لیے توانائی کی مسلسل فراہمی ناگزیر ہے جبکہ گھریلو صارفین کو سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

One thought on “توانائی شعبے میں اصلاحات تیز کرنے کا فیصلہ، بجلی صارفین کو ریلیف دینے کیلئے جامع حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!