دی راک کو کیلیفورنیا میں ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر چالان، گاڑی کے ٹینٹڈ شیشے وجہ بن گئے

لاس اینجلس (انٹرنیشنل ڈیسک) — معروف ہالی ووڈ اداکار اور سابق ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار ڈوین جانسن (دی راک) کو امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس کارروائی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

سعودی عرب کی حج کے لیے نئی عمر پابندی نافذ، 15 سال سے کم عمر بچوں کے حج پر جانے پر پابندی

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 53 سالہ اداکار کو لاس اینجلس میں ہالی ووڈ واک آف فیم تقریب سے واپسی کے دوران پولیس نے روکا، جہاں ان کی گاڑی کے شیشے غیر معمولی طور پر زیادہ ٹینٹڈ پائے گئے جو ریاستی قانون کی خلاف ورزی تھے۔

کیلیفورنیا کے ٹریفک قوانین کے مطابق گاڑی کے اگلے شیشوں میں کم از کم 70 فیصد شفافیت لازمی ہے، جبکہ ونڈ شیلڈ صرف اوپری چار سے پانچ انچ تک ہی ٹینٹڈ ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ اگر پچھلا شیشہ ٹینٹڈ ہو تو گاڑی میں دونوں سائیڈ مررز کا ہونا بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پہلی بار خلاف ورزی پر معمولی جرمانہ عائد کیا جاتا ہے اور گاڑی کے شیشوں کی خرابی فوری طور پر درست کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے، جبکہ بار بار خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ بڑھ کر 200 ڈالر تک پہنچ سکتا ہے اور باقاعدہ چالان بھی کیا جاتا ہے۔

حکام کے مطابق واقعے میں اداکار کو موقع پر ہی وارننگ اور قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا، تاہم مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

One thought on “دی راک کو کیلیفورنیا میں ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر چالان، گاڑی کے ٹینٹڈ شیشے وجہ بن گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!