سعودی عرب کی حج کے لیے نئی عمر پابندی نافذ، 15 سال سے کم عمر بچوں کے حج پر جانے پر پابندی

اسلام آباد / کراچی (نمائندہ خصوصی) — سعودی عرب نے حج کے لیے نئی عمر پابندی نافذ کرتے ہوئے 15 سال سے کم عمر بچوں کو حج کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے بعد سینکڑوں پاکستانی عازمین متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا جیکب آباد میں گدھے پر تشدد کے واقعے کا سخت نوٹس، قانونی کارروائی کی ہدایت

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق 15 سال سے کم عمر عازمین کے حج ویزے فوری طور پر منسوخ کر دیے گئے ہیں جبکہ تین سال سے کم عمر بچوں کے ویزے بھی غیر مؤثر قرار دے دیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق نئی پالیسی کے تحت مئی 2026 سے 15 سال سے کم عمر عازمین کو حج پروازوں میں سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس فیصلے کے باعث تقریباً 450 پاکستانی بچوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پی اے اے کے مطابق متاثر ہونے والوں میں تقریباً 200 بچے نجی حج اسکیم جبکہ 250 بچے سرکاری حج اسکیم کے تحت سعودی عرب جانے والے تھے۔ صرف کراچی سے ہی 70 کم عمر عازمین حج متاثر ہوں گے۔

حکام نے ایئرپورٹس پر ہدایات جاری کر دی ہیں کہ عمر کی نئی شرط پوری نہ کرنے والے بچوں کو پروازوں میں سوار نہ ہونے دیا جائے، جبکہ حج پالیسی پر فوری عملدرآمد کا حکم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ عازمین اور ان کے اہل خانہ کو مکمل رقم کی واپسی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سابقہ حج پالیسی کے تحت 12 سال سے کم عمر بچوں کے حج پر جانے پر پابندی تھی، تاہم نئی پالیسی کے بعد عمر کی حد بڑھا کر 15 سال کر دی گئی ہے۔

One thought on “سعودی عرب کی حج کے لیے نئی عمر پابندی نافذ، 15 سال سے کم عمر بچوں کے حج پر جانے پر پابندی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!