باجوڑ میں کرکٹ گراؤنڈ پر کواڈ کاپٹر حملہ، فتنہ الخوارج کی کارروائی میں 3 افراد زخمی

باجوڑ (نمائندہ خصوصی) — خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں فتنہ الخوارج کی جانب سے کرکٹ گراؤنڈ پر کواڈ کاپٹر حملہ کیے جانے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ سکیورٹی فورسز نے صورتحال کا جائزہ لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں 25 ارب روپے کی مبینہ خرد برد کا انکشاف، ٹریڈ یونینز کا شفاف تحقیقات کا مطالبہ

سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ باجوڑ کے علاقے ماموند میں اس وقت کیا گیا جب گراؤنڈ میں کرکٹ میچ جاری تھا اور بڑی تعداد میں نوجوان اور تماشائی موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے دھماکا خیز مواد گرایا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملے کے فوراً بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مارچ اور اپریل کے دوران بھی ماموند اور سلارزئی کے علاقوں میں مارٹر گولے فائر کیے گئے تھے۔ ان کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے سرحدی علاقوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 خواتین اور 6 بچے بھی جاں بحق ہو چکے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کی کارروائیوں کا بھرپور جواب دے رہی ہیں اور سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کی پوسٹوں، پناہ گاہوں اور معاون انفرااسٹرکچر کو مؤثر انداز میں نشانہ بنا رہی ہیں تاکہ سرحدی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔

One thought on “باجوڑ میں کرکٹ گراؤنڈ پر کواڈ کاپٹر حملہ، فتنہ الخوارج کی کارروائی میں 3 افراد زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!