کراچی (اسٹاف رپورٹر) — ایس آئی یو / سی آئی اے کراچی نے ضلع کیماڑی میں اہم کارروائی کرتے ہوئے سویابین آئل میں خورد برد اور چوری میں ملوث چار ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
کراچی کی عوام دوست مویشی منڈی مکمل فعال، 65 ہزار سے زائد جانور پہنچ گئے، خریداروں کا رش بڑھ گیا
پولیس کے مطابق کارروائی سائٹ-بی کے علاقے میں اٹلس ہونڈا کمپنی کے قریب کی گئی، جہاں ملزمان ٹینکر سے سویابین آئل نکال کر اسے سوزوکی گاڑی میں منتقل کر رہے تھے۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ سویابین آئل کے 34 کین برآمد کیے گئے ہیں۔
گرفتار ملزمان کی شناخت محمد وسیم، محمد کامران، منیر اور غلام شبیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ایم اے آئل ملز سے شیر شاہ جاتے ہوئے 30.5 ٹن آئل میں خورد برد کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے تاکہ اس نیٹ ورک سے وابستہ دیگر افراد کا بھی سراغ لگایا جا سکے۔
