پیٹرولیم مصنوعات کی حالیہ قیمتوں میں ردوبدل کے بعد ایک لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر عائد ٹیکسز کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جس سے واضح ہوا ہے کہ فیول کی قیمتوں میں نمایاں حصہ مختلف ٹیکسز اور لیویز پر مشتمل ہے۔
ایل این جی کی وصولی کے بعد لوڈ مینجمنٹ کا خاتمہ ہو گیا ہے، بجلی نظام معمول پر آ رہا ہے: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری
ذرائع وزارت توانائی کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 32 فیصد ٹیکسز شامل ہیں۔ فی لیٹر پیٹرول میں 129 روپے 72 پیسے مختلف ٹیکسز کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں، جبکہ 23 روپے 72 پیسے کسٹم ڈیوٹی بھی شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول میں 103 روپے 50 پیسے پیٹرولیم لیوی شامل ہے، جبکہ 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی بھی عائد کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں بھی 21 فیصد تک ٹیکس شامل ہے۔ ایک لیٹر ڈیزل پر مجموعی طور پر 82 روپے 81 پیسے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے، جبکہ 51 روپے 62 پیسے کسٹم ڈیوٹی عائد ہے۔
اسی طرح فی لیٹر ڈیزل میں 28 روپے 69 پیسے پیٹرولیم لیوی اور 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی بھی شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکسز حکومت کی ریونیو پالیسی کا حصہ ہیں، جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور درآمدی اخراجات کے باعث مقامی سطح پر قیمتوں میں ردوبدل ہوتا رہتا ہے۔
