بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے اور ان کے خلاف چلائی جانے والی تمام مہمات ناکامی سے دوچار ہوں گی۔
پاک افغان سرحد پر دراندازی کی دو کوششیں ناکام، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 13 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج ہلاک
میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کو پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کیا ہے اور وہ اس وقت اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں انجام دے رہے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ سہیل آفریدی کو پارٹی کی مکمل حمایت حاصل ہے اور ان کے خلاف کوئی منظم یا مؤثر اندرونی اختلاف موجود نہیں۔ ان کے مطابق پارٹی میں کسی قسم کا فارورڈ بلاک بھی نہیں ہے اور تمام اراکین متحد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کے خلاف چلائی جانے والی سیاسی یا تنظیمی مہمات کو کوئی کامیابی نہیں ملے گی اور وہ اپنے منصب پر بدستور قائم رہیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد سیاسی حلقوں میں مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔
