اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ کی گورنر سندھ نہال ہاشمی سے ملاقات، تاریخی ورثے کے تحفظ اور ادارہ جاتی تعاون پر اتفاق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — سید اویس قادر شاہ نے گورنر ہاؤس کراچی میں سید محمد نہال ہاشمی سے ملاقات کی، جس میں صوبے کے مختلف اہم امور، ادارہ جاتی ہم آہنگی، تاریخی ورثے کے تحفظ اور جمہوری اداروں کے استحکام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے حیدرآباد میں پہلے کمیونٹی پولیسنگ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح کر دیا

ملاقات کے دوران اسپیکر سندھ اسمبلی نے گورنر سندھ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے صوبے میں مؤثر رابطہ کاری اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

اویس قادر شاہ نے کہا کہ پارلیمانی امور کو شفاف، مؤثر اور مربوط انداز میں چلانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، جبکہ جمہوری اداروں کے استحکام اور آئینی بالادستی کے لیے تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

ملاقات میں امن و امان، صفائی ستھرائی، سیاحت کے فروغ اور صنعتی ترقی سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔ اس کے علاوہ سندھ کے تاریخی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ، بحالی اور دستاویزی عمل کو تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اسپیکر سندھ اسمبلی نے اس موقع پر کہا کہ سندھ کے قدیم آثار اور تاریخی مقامات کی بحالی کے لیے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ پالیسی سازی ناگزیر ہے، جبکہ ثقافتی ورثے کے فروغ سے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ مقامی معیشت بھی مستحکم ہوگی۔

دونوں رہنماؤں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر روابط اور عملی تعاون کو مزید بڑھایا جائے تاکہ صوبے کی تاریخی شناخت کو محفوظ بنایا جا سکے۔

One thought on “اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ کی گورنر سندھ نہال ہاشمی سے ملاقات، تاریخی ورثے کے تحفظ اور ادارہ جاتی تعاون پر اتفاق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!