ایس بی سی اے کا انجر والا بلڈرز کے خلاف انتباہ، این او سی کے بغیر منصوبوں میں سرمایہ کاری سے گریز کی ہدایت

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے غیر قانونی تعمیرات اور میسرز انجر والا بلڈرز کے حوالے سے اہم عوامی انتباہ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

آرٹس کونسل کراچی میں ’’برش آور‘‘ لائیو پینٹنگ سیشن، اے ایس رند اور عمینہ خان کا مشترکہ فنّی مظاہرہ

ترجمان کے مطابق اتھارٹی کو انجر والا بلڈرز کے خلاف شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں الاٹیز کو قبضہ نہ دینے کا معاملہ بھی شامل ہے۔ ایس بی سی اے نے واضح کیا ہے کہ مذکورہ بلڈر کے کسی بھی منصوبے، اسٹرکچر یا عمارت کے لیے "سیل اینڈ ایڈورٹائزمنٹ این او سی” جاری نہیں کیا گیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اتھارٹی اس سے قبل بھی متعدد بار تحریری طور پر بلڈر کو آگاہ کر چکی ہے کہ وہ قانونی تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہا ہے، تاہم اس کے باوجود صورتحال جوں کی توں ہے۔

ایس بی سی اے نے عوام الناس کو سختی سے مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی رہائشی یا تجارتی یونٹ کی خریداری یا بکنگ سے قبل متعلقہ این او سی کی تصدیق لازمی کریں تاکہ ممکنہ مالی دھوکہ دہی سے بچا جا سکے۔

ترجمان کے مطابق اتھارٹی شہریوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور غیر قانونی تعمیراتی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

One thought on “ایس بی سی اے کا انجر والا بلڈرز کے خلاف انتباہ، این او سی کے بغیر منصوبوں میں سرمایہ کاری سے گریز کی ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!