کراچی: ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق کی ہدایت پر بن قاسم ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ریتی بجری چوری کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
یو اے ای کا اوپیک اور اوپیک پلس سے تاریخی انخلا، عالمی تیل مارکیٹ میں بڑی تبدیلی کا آغاز
پولیس کے مطابق کارروائی تھانہ بن قاسم کی حدود میں کی گئی، جہاں ملزمان ریتی بجری کی غیر قانونی سپلائی میں ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران پولیس نے چوری شدہ ریتی سے بھرے دو لوڈڈ ڈمپر بھی تحویل میں لے لیے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت عامر، سعید، کمال الدین اور امیر زمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ برآمد ہونے والے ڈمپرز کے نمبر TAF-974 اور TAQ-743 بتائے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ ان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ملیر پولیس نے واضح کیا ہے کہ ریتی بجری کی غیر قانونی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلا تعطل کارروائیاں جاری رہیں گی۔

