کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے مددگار-15 کی مجموعی کارکردگی اور پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے کراچی پولیس آفس میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔
یو اے ای کا اوپیک اور اوپیک پلس سے تاریخی انخلا، عالمی تیل مارکیٹ میں بڑی تبدیلی کا آغاز
اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن، ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی اور ایس ایس پی مددگار-15 نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ایس ایس پی مددگار-15 نے یونٹ کی کارکردگی، عوامی شکایات کے ازالے، رسپانس ٹائم اور سروس ڈیلیوری میں بہتری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ہدایت دی کہ مددگار-15 کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے اور شہریوں کی شکایات کے بروقت اور فوری ازالے کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو معیاری اور فوری خدمات کی فراہمی کراچی پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔
پولیس چیف نے ملاپ یونٹ کی کارکردگی کو بھی سراہا اور اسے قابلِ تحسین قرار دیا۔
