جنوبی وزیرستان: دراندازی کی کوشش ناکام، سرحدی کشیدگی کے دوران سول آبادی متاثر، سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی

جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے انگور اڈہ میں سکیورٹی فورسز نے مبینہ دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، جبکہ بعد ازاں سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں مقامی آبادی متاثر ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

کراچی: لیاری میں رینجرز کی کارروائی، “قادرو گروہ” کے 3 ملزمان گرفتار، موبائل فونز، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد

سکیورٹی ذرائع کے مطابق شدت پسند عناصر کی جانب سے دراندازی کی کوشش کو بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے بعد سرحد پار سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین شہری زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر وانا کے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے سرحد پار موجود ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، تاہم نقصانات کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

علاقے میں صورتحال کشیدہ بتائی جا رہی ہے جبکہ سکیورٹی ادارے ہائی الرٹ پر ہیں۔ حکام کے مطابق شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے نگرانی سخت کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!