کراچی: دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کا اچانک بریک ڈاؤن، پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ

کراچی میں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے اچانک بڑے بریک ڈاؤن کے باعث شہر کو پانی کی فراہمی کا نظام متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

کراچی: ضیاء الدین یونیورسٹی کلفٹن میں صوبائی محتسب سندھ کے ایمبیسڈر پروگرام کا انعقاد، طلباء کی بھرپور شرکت، ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے پر زور

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق بجلی کا یہ بریک ڈاؤن دھابیجی کے سیکنڈ فیز میں پیش آیا جس کے نتیجے میں پانی کی ترسیل کا نظام جزوی طور پر متاثر ہوا ہے۔ بجلی کی بندش اور پانی کے بیک پریشر کے باعث دو اہم لائنوں کے متاثر ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی واٹر کارپوریشن کے اعلیٰ حکام اور انجینئرز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے ہیں اور ہنگامی بنیادوں پر صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ مکمل تصدیق کے بعد فوری مرمتی کام شروع کیا جائے گا۔

واٹر کارپوریشن کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے بار بار ہونے والے اچانک بریک ڈاؤنز شہر کے پانی کی فراہمی کے نظام پر منفی اثر ڈال رہے ہیں، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ادارے نے کے الیکٹرک انتظامیہ کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے مسئلے کے فوری اور مستقل حل کا مطالبہ کیا ہے۔

One thought on “کراچی: دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کا اچانک بریک ڈاؤن، پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!