کراچی: ضیاء الدین یونیورسٹی کلفٹن میں صوبائی محتسب سندھ کے ایمبیسڈر پروگرام کا انعقاد، طلباء کی بھرپور شرکت، ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے پر زور

کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع ضیاء الدین یونیورسٹی میں صوبائی محتسب سندھ کے تحت ایمبیسڈر پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام میں صوبائی محتسب سندھ محمد سہیل راجپوت نے خصوصی طور پر شرکت کی اور شرکاء کو ادارے کے کردار اور مقاصد سے آگاہ کیا۔

کراچی: یوسف پلازہ میں گٹکا ماوا اور چھالیہ کا بڑا ذخیرہ برآمد، پولیس کا چھاپہ، مفرور ملزم کی تلاش جاری

محمد سہیل راجپوت نے طلباء کو ایمبیسڈر پروگرام اور صوبائی محتسب سندھ کے دفتر کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ سرکاری محکموں سے متعلق عوامی شکایات کے فوری اور مفت ازالے کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا روشن مستقبل ہیں اور جدید دور میں طلباء سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر ایک فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک میں سماجی خدمات کو بنیادی اہمیت حاصل ہے اور اسی طرز پر صوبائی محتسب سندھ بھی عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایمبیسڈر پروگرام میں طلباء کی شمولیت ان کے پیشہ ورانہ مستقبل میں مثبت کردار ادا کرے گی۔

اس موقع پر ضیاء الدین یونیورسٹی کے وائس چانسلر محمد علی شیخ نے صوبائی محتسب سندھ کو یونیورسٹی کے تمام کیمپس میں ایمبیسڈر پروگرام منعقد کرنے کی پیشکش کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی ماضی میں صوبائی محتسب سندھ میں بطور ڈائریکٹر جنرل خدمات انجام دے چکے ہیں۔

محمد علی شیخ نے محمد سہیل راجپوت کی قیادت میں ادارے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کو ایک انقلابی قدم قرار دیا۔

پروگرام سے رجسٹرار مسعود عشرت، ایڈوائزر ریحانہ جی علی میمن اور ڈین فیکلٹی آف لاء پالیسیز اینڈ گورننس شائستہ سرکی نے بھی خطاب کیا۔

آخر میں صوبائی محتسب سندھ محمد سہیل راجپوت نے طلباء کے سوالات کے تسلی بخش جوابات دیے، جبکہ پروگرام کے اختتام پر دونوں اداروں کے درمیان یادگاری شیلڈز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!