حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کسی صورت قبول نہیں کیے جائیں گے اور مزاحمت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
پی سی بی کا سینیٹ کو تنخواہوں اور مراعات کی تفصیلات دینے سے انکار، ٹیم دورہ فہرست بھی خفیہ قرار
اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ تنظیم دفاعی طور پر مکمل تیاری رکھتی ہے اور کسی بھی صورت ہتھیار ڈالنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ ان کے مطابق حزب اللہ کو شکست دینا ممکن نہیں اور مزاحمتی جدوجہد جاری رہے گی۔
نعیم قاسم نے کہا کہ لبنان کے حکام کو براہِ راست مذاکرات کے بجائے بالواسطہ سفارتی راستہ اختیار کرنا چاہیے تاکہ کسی ممکنہ پیش رفت کی گنجائش پیدا ہو سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں کشیدگی کے تناظر میں کسی بھی جنگ بندی یا بڑے فیصلے کے لیے علاقائی فریقین خصوصاً ایران کے مؤقف اور مشاورت کو بھی اہمیت حاصل ہے۔
بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ تنظیم اپنی پالیسی پر قائم رہتے ہوئے مزاحمت جاری رکھے گی اور موجودہ صورتحال میں کسی بھی دباؤ کو قبول نہیں کرے گی۔
