کراچی میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے متعدد ملزمان گرفتار کر لیے

کراچی پولیس کے ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے دوران مختلف تھانوں کی پولیس نے متعدد کارروائیاں کرتے ہوئے کئی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، بی آر ٹی ریڈ لائن اور فلائی اوور منصوبوں کا جائزہ

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر کی گئی ان کارروائیوں میں مختلف علاقوں سے منشیات برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

تھانہ شریف آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خوشی محمد عرف گڈو شاہ کو گرفتار کر کے 55 گرام منشیات برآمد کی، جبکہ ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی موجود ہے۔

تھانہ گلبرگ پولیس نے ریلوے پھاٹک کریم آباد کے قریب کارروائی میں محمد فاروق کو گرفتار کیا، جس سے 53 گرام چرس برآمد ہوئی۔

تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے حاجی ابراہیم گوٹھ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان بختاور اور محمد علی کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے 48 گرام آئس اور نقدی برآمد ہوئی۔

تھانہ بلال کالونی پولیس نے دورانِ گشت زمان نامی ملزم کو گرفتار کر کے 150 گرام چرس برآمد کی، جبکہ تھانہ حیدری مارکیٹ پولیس نے آئی آر لسٹڈ منشیات فروش سمیر عرف بونا کو گرفتار کیا جس سے 53 گرام آئس برآمد ہوئی۔

تھانہ پاپوش نگر پولیس نے شہنواز نامی ملزم کو 23 گرام آئس سمیت گرفتار کیا، جبکہ تھانہ جوہرآباد پولیس نے گلزار احمد کو گرفتار کر کے 530 گرام چرس اور نقدی برآمد کی۔

پولیس کے مطابق تمام گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ منشیات کے نیٹ ورک کے دیگر عناصر کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

One thought on “کراچی میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے متعدد ملزمان گرفتار کر لیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!