کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے سندھ حکومت اور عالمی بینک کے تعاون سے جاری Karachi Water and Sewerage Services Improvement Project کے تحت شہر میں پانی کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم مرحلہ شروع کر دیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی پاکستان میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، عسکری و سیاسی قیادت سے خطے کی صورتحال پر مشاورت
ترجمان کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر نئی مرکزی لائن نمبر 5 کو موجودہ واٹر نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا کام باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ عمل آج 25 اپریل بروز ہفتہ دوپہر 1 بجے سے شروع ہوا، جس کے دوران جدید والوز کی تنصیب اور نظام کی اپ گریڈیشن بھی جاری ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ منصوبے کے تحت مجموعی طور پر 21 پمپس میں سے 9 پمپس کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے تاکہ انٹرکنکشن کا عمل محفوظ اور مؤثر انداز میں مکمل کیا جا سکے۔
اس دوران دھابیجی فورتھ فیز، کے ٹو اور کے تھری سے پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی، تاہم دیگر پمپس اور حب پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔
حکام کے مطابق اس منصوبے کی تکمیل کے بعد کراچی میں پانی کی ترسیل کے نظام میں نمایاں بہتری متوقع ہے، جس سے مستقبل میں فراہمی زیادہ مؤثر اور مستحکم ہوگی۔
ترجمان نے متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دورانِ کام پانی کا محتاط اور کفایتی استعمال کریں تاکہ عارضی بندش کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔

