ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی پاکستان میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، عسکری و سیاسی قیادت سے خطے کی صورتحال پر مشاورت

عباس عراقچی نے پاکستان کے دورے کے دوران اعلیٰ سطحی سیاسی اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں خطے کی موجودہ صورتحال اور باہمی تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
کراچی میں رینجرز کی کارروائی، “بشیرا گروہ” کے دو ملزمان گرفتار، ڈکیتی و اسٹریٹ کرائم میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب

ایرانی سفارتخانے کے مطابق عباس عراقچی نے اپنے دورے کے دوران پہلی باضابطہ ملاقات فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کی، جسے دونوں ممالک کے درمیان عسکری اور سفارتی روابط کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، مشیر برائے قومی سلامتی جنرل عاصم ملک اور ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس بھی شریک تھے۔ اس کے علاوہ ایرانی وفد میں نائب وزیر خارجہ غریب آبادی، اسلام آباد میں ایران کے سفیر امیری مقدم اور وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی بھی موجود تھے۔

بعد ازاں ایرانی وزیر خارجہ نے وزیراعظم شہباز شریف سے وفد کے ہمراہ اہم ملاقات کی، جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال، امن و استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک نے علاقائی چیلنجز اور سفارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقاتوں کو خطے میں بدلتی ہوئی جیوپولیٹیکل صورتحال کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ عباس عراقچی مختصر وفد کے ہمراہ گزشتہ روز اسلام آباد پہنچے تھے۔ اپنے دورے کے اگلے مرحلے میں وہ مسقط اور ماسکو روانہ ہوں گے، جہاں مزید سفارتی مشاورتیں متوقع ہیں۔

One thought on “ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی پاکستان میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، عسکری و سیاسی قیادت سے خطے کی صورتحال پر مشاورت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!