شہباز شریف سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی وفد نے وزیراعظم ہاؤس میں اہم ملاقات کی، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کا آغاز کیا گیا۔
کراچی واٹر سسٹم کی بہتری کا بڑا اقدام، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر لائن نمبر 5 کا انٹرکنکشن شروع
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی آمد پر وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطحی ملاقات شروع ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی روابط اور علاقائی امور پر مشاورت کی جا رہی ہے۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک ہیں۔ اعلیٰ سطحی قیادت کی اس موجودگی کو خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں باہمی تعلقات، علاقائی امن و استحکام، اور جاری سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دونوں ممالک کی قیادت خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور تعاون کے امکانات پر بھی غور کر رہی ہے۔
یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب خطے میں سفارتی سرگرمیاں تیز ہیں اور مختلف ممالک کے درمیان روابط میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جسے علاقائی صورتحال کے لیے اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔
