گورنر سندھ کی جے یو آئی (ف) قیادت سے ملاقات، سیاسی استحکام اور قومی یکجہتی پر زور

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنماؤں عبدالغفور حیدری اور مولوی عثمان نے گورنر ہاؤس میں اہم ملاقات کی، جس میں وفد نے انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔
کراچی ویسٹ میں منشیات اور گٹکا ماوا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، فیکٹری پر چھاپہ؛ 22 ملزمان گرفتار

ملاقات کے دوران دونوں جانب سے باہمی تعاون، مشاورت اور رابطوں کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ سیاسی رہنماؤں نے اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو کے دوران ملک میں سیاسی استحکام، رواداری اور جمہوری عمل کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا گیا، جبکہ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ قومی یکجہتی کو مضبوط بنا کر ہی موجودہ چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے۔

گورنر سندھ نے اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ مثبت اور تعمیری روابط کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلنا وقت کی ضرورت ہے۔

جے یو آئی (ف) کے رہنماؤں نے گورنر سندھ کی کاوشوں اور کردار کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کے دور میں سیاسی ہم آہنگی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بہتر پیش رفت سامنے آئے گی۔

ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور دونوں جانب سے مستقبل میں رابطے مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

One thought on “گورنر سندھ کی جے یو آئی (ف) قیادت سے ملاقات، سیاسی استحکام اور قومی یکجہتی پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!