Sukkur / Karachi (23 اپریل): گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کفایت شعاری پالیسی پر عمل کرتے ہوئے کراچی سے سکھر کا سفر ٹرین کے ذریعے کیا۔
بغیر روٹ پرمٹ و فٹنس گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن کا حکم
گورنر سندھ کے مطابق یہ اقدام وزیرِاعظم کی ہدایات کے مطابق سادہ طرزِ زندگی اور اخراجات میں کمی کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر کفایت شعاری کو عملی طور پر اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
دورہ سکھر کے دوران گورنر سندھ Shah Abdul Latif University میں طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے۔ ترجمان کے مطابق یہ لیپ ٹاپس Prime Minister Youth Program کے تحت فراہم کیے جا رہے ہیں۔
اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے تاکہ وہ مستقبل کے چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کر سکیں۔
