اسلام آباد (22 اپریل 2026): اٹک ریفائنری میں پیٹرول اور ڈیزل کی پیداوار دوبارہ بحال ہو گئی ہے جس کے بعد ریفائنری کا آپریشن مکمل طور پر دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔
ایران سے مذاکرات کے لیے کوئی ڈیڈلائن نہیں، جلد بازی نہیں کریں گے: ٹرمپ
انتظامیہ کے مطابق کروڈ آئل کی سپلائی اور پیٹرول و ڈیزل کی ترسیل بحال ہونے کے بعد ریفائنری کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے، جس پر کمپنی نے متعلقہ حکام اور شیئر ہولڈرز کو باضابطہ طور پر آگاہ بھی کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں غیر ملکی وفد کی آمد کے باعث عارضی طور پر ٹینکرز کی نقل و حرکت معطل ہو گئی تھی، جس کے نتیجے میں کروڈ آئل کی سپلائی رک گئی اور ریفائنری کا مرکزی یونٹ بند کرنا پڑا تھا۔
حکام کے مطابق مرکزی یونٹ کی بندش کے باعث روزانہ 32,400 بیرل پیداوار متاثر ہوئی، جبکہ پیٹرول اور ڈیزل کی ترسیل معطل ہونے سے اسٹاک میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا تھا۔
ریفائنری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صورتحال معمول پر آنے کے بعد تمام آپریشن بحال کر دیے گئے ہیں اور سپلائی چین بھی دوبارہ فعال ہو گئی ہے۔
