کراچی (22 اپریل 2026): عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں آج سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد سونے کی قیمت مسلسل چوتھے روز بھی نیچے آ گئی۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 200 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 93 ہزار 762 روپے ہو گئی ہے، یوں سونا 5 لاکھ روپے کی سطح سے مزید نیچے آ گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 458 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 23 ہزار 321 روپے پر آ گئی۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی، فی تولہ چاندی 225 روپے سستی ہو کر 8 ہزار 99 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار ہے، جہاں فی اونس سونا 52 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 714 ڈالر پر آ گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر جنگی صورتحال اور مذاکرات میں تعطل کے باعث مارکیٹ پر دباؤ برقرار ہے، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔
