کراچی میں گٹکا/ماوا سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 عادی ملزمان گرفتار

کراچی میں ڈسٹرکٹ سٹی پولیس ساؤتھ زون نے گٹکا اور ماوا کی سپلائی میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پانچ عادی اور پیشہ ور سپلائرز کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائیاں شہر کے مختلف علاقوں میں خفیہ معلومات اور ٹارگٹڈ حکمت عملی کے تحت عمل میں لائی گئیں۔

امریکا کی ایران سے منسلک اسلحہ نیٹ ورک پر نئی پابندیاں

ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں اسد اللہ عرف لالو، عاقل، شکیل احمد عرف گودھرا، زوہیب عرف بھانداری اور حسیب شامل ہیں، جو طویل عرصے سے گٹکا اور ماوا کی غیر قانونی سپلائی کے نیٹ ورک میں سرگرم تھے۔ کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں گٹکا اور ماوا برآمد کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کو تھانہ کلری، گارڈن، عیدگاہ اور چاکیواڑہ کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گرفتار افراد عادی جرائم پیشہ ہیں اور ماضی میں بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔

ریکارڈ کے مطابق ملزم عاقل گٹکا/ماوا سپلائی کے چار مقدمات، شکیل احمد عرف گودھرا پانچ مقدمات جبکہ زوہیب عرف بھانداری دو مقدمات میں پہلے بھی ملوث پایا گیا ہے۔ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی کے لیے انہیں تفتیشی حکام کے حوالے کردیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں منشیات اور مضر صحت اشیاء کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

One thought on “کراچی میں گٹکا/ماوا سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 عادی ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!