امارات کو بیرونی مالی مدد کی ضرورت نہیں، معیشت مضبوط ہے: یوسف العتیبہ

امریکا میں متحدہ عرب امارات کے سفیر یوسف العتیبہ نے واضح کیا ہے کہ امارات کو کسی بھی قسم کی بیرونی مالی معاونت کی ضرورت نہیں کیونکہ ملک کی معیشت مستحکم ہے اور ڈالر کی کوئی کمی نہیں۔
پیک ٹائم میں بجلی کی فراہمی بہتر، شارٹ فال میں نمایاں کمی

واشنگٹن میں کرنسی سوئپ لائن کے حوالے سے امریکی اور اماراتی حکام کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات ہوئی، جس میں مالی تعاون اور ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یوسف العتیبہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے پاس تقریباً 2 ٹریلین ڈالر کے سرمایہ کاری فنڈز موجود ہیں جبکہ 300 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر بھی دستیاب ہیں، جو معیشت کو مستحکم بنیاد فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اماراتی حکام کی فیڈرل ریزرو کے ساتھ کرنسی سوئپ سے متعلق بات چیت جاری ہے، تاہم یہ اقدامات احتیاطی نوعیت کے ہیں نہ کہ کسی مالی بحران کے باعث۔

اماراتی سفیر کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے باوجود امارات کی مالی پوزیشن مضبوط ہے اور ملک ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

One thought on “امارات کو بیرونی مالی مدد کی ضرورت نہیں، معیشت مضبوط ہے: یوسف العتیبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!