پاکستان اسٹیل ملز میں اربوں روپے کی منظم چوری کا بڑا اسکینڈل بے نقاب

پاکستان اسٹیل ملز میں اربوں روپے مالیت کی منظم چوری کا سنگین اسکینڈل سامنے آگیا، جس کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انکوائری کا آغاز کر دیا ہے۔
سندھ پولیس افسران کی رینک پننگ تقریب، 17 افسران کو ترقی کے بیجز لگا دیے گئے

ذرائع کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار کو موصول ہونے والی شکایت پر ایف آئی اے نے ابتدائی تحقیقات میں اہم شواہد حاصل کر لیے ہیں، جن سے انکشاف ہوا ہے کہ اسٹیل ملز سے قیمتی مشینری، بجلی کی کیبلز، اسکریپ اور دیگر اہم انفرااسٹرکچر طویل عرصے سے بغیر کسی گیٹ پاس کے باہر منتقل کیا جاتا رہا۔

تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ یہ سرگرمیاں کسی ایک فرد کا کام نہیں بلکہ ایک منظم نیٹ ورک کے ذریعے انجام دی جا رہی تھیں، جس میں اندرونی ملازمین، سکیورٹی اہلکاروں اور اسکریپ ڈیلرز کے درمیان مبینہ گٹھ جوڑ شامل تھا۔ سکیورٹی اور ڈی ایس ایف اہلکاروں کی غفلت یا ممکنہ ملی بھگت نے اس بڑے اسکینڈل کو ممکن بنایا۔

مزید چونکا دینے والا انکشاف اس وقت سامنے آیا جب 36 ٹن سرکاری مٹیریل سے لدے 22 وہیلر ٹریلر کی برآمدگی عمل میں آئی، جس نے اس غیر قانونی سرگرمی کے وسیع نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملے سے متعلق درج کی گئی ایف آئی آر کو مبینہ طور پر فوری طور پر "سی کلاس” میں تبدیل کر دیا گیا، جس سے کیس کو دبانے کی کوشش کا پہلو بھی سامنے آیا ہے۔ ایف آئی اے نے اس اقدام کو بھی تحقیقات کا حصہ بناتے ہوئے ذمہ دار عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق مرکزی کرداروں اور سہولت کاروں کی نشاندہی کر لی گئی ہے جبکہ مزید گرفتاریاں اور قانونی کارروائی متوقع ہے۔ اس بڑے اسکینڈل نے قومی اداروں میں شفافیت اور نگرانی کے نظام پر بھی سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

One thought on “پاکستان اسٹیل ملز میں اربوں روپے کی منظم چوری کا بڑا اسکینڈل بے نقاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!