کراچی سکھن پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع ملیر میں سکھن پولیس نے دورانِ گشت بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز اور موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

کراچی کیماڑی پولیس کی بڑی کارروائیاں، ایرانی ڈیزل، غیر ملکی سگریٹ اور چھالیہ اسمگلنگ ناکام، متعدد ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد انور، عامر علی اور عرفان کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں سرگرم تھے۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو پستول بمعہ ایمونیشن اور موٹر سائیکل کے اسپیئر پارٹس برآمد کیے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزم عامر علی چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے پارٹس الگ کر کے فروخت کرنے میں بھی ملوث تھا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے جبکہ ان کے نیٹ ورک اور دیگر ممکنہ ساتھیوں کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

One thought on “کراچی سکھن پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!