نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) — بھارتی صحافیوں اور دفاعی تجزیہ کاروں نے غیر معمولی انداز میں اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کی کامیاب عسکری سفارت کاری کے باعث فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی عالمی سطح پر اہمیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اور وہ خطے ہی نہیں بلکہ عالمی سیاست میں بھی ایک مؤثر کردار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
پاکستان خطے کی معاشی طاقت بننے کی جانب گامزن، گوادر کی اہمیت میں اضافہ
بھارتی میڈیا پر ہونے والے مختلف تجزیوں اور ٹاک شوز میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کی خارجہ اور دفاعی پالیسی کو اس انداز میں آگے بڑھایا ہے کہ اب عالمی طاقتیں بھی انہیں نظر انداز نہیں کر سکتیں۔ بعض بھارتی مبصرین کے مطابق یہ پہلی بار دیکھا جا رہا ہے کہ کسی فوجی سربراہ نے عسکری کردار کے ساتھ ساتھ سفارتی سطح پر بھی نمایاں اثر چھوڑا ہے۔
تجزیہ کاروں نے اپنے تبصروں میں کہا کہ اگر کوئی رہنما خطے میں امن اور استحکام کے لیے کردار ادا کر رہا ہے تو اس کو تسلیم کیا جانا چاہیے، چاہے وہ کسی بھی ملک سے تعلق رکھتا ہو۔ ان کے مطابق پاکستان کی موجودہ عسکری حکمت عملی نے عالمی سطح پر ملک کے سفارتی قد کو بلند کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی قیادت کے درمیان مختلف سطحوں پر روابط موجود ہیں، جنہیں خطے میں اسٹریٹیجک مشاورت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ بعض بھارتی اینکرز نے تبصروں میں یہاں تک کہا کہ امریکی قیادت بعض معاملات میں علاقائی صورتحال کو سمجھنے کے لیے پاکستان کے عسکری حلقوں سے بھی رائے لیتی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کی فوجی قیادت نے عالمی طاقتوں کے ساتھ تعلقات میں ایک نئی جہت پیدا کی ہے، جس کے اثرات آنے والے وقت میں خطے کی سیاست پر مزید واضح ہوں گے۔
یہ بھی یاد رہے کہ اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطحی غیر ملکی وفد کی آمد متوقع ہے، جہاں خطے میں کشیدگی میں کمی اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے سے متعلق امور پر بات چیت کی جائے گی۔
