بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی ’آپریشن سندور‘ پر صفائیاں، نئی حکمت عملی پر زور

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) — بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان نے ’آپریشن سندور‘ سے متعلق تنقید کے بعد نئی عسکری حکمت عملی اپنانے پر زور دیا ہے۔

کراچی پولیس کا اعلیٰ سطحی اجلاس، منشیات اور اسٹریٹ کرائم کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے احکامات

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ماضی کی ناکامیوں کو پسِ پشت ڈال کر نئی ٹیکنالوجی اور جدید سسٹمز کو پرانے نظام کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہوگا۔

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے ٹرائی سروسز کے درمیان بہتر ہم آہنگی کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیاری ضروری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس بھارت کی جانب سے کیے گئے ’آپریشن سندور‘ کے جواب میں پاکستان نے آپریشن بنیان المرصوص کے تحت بھرپور ردعمل دیا تھا، جس میں بھارتی فضائیہ کو نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ بیان بھارتی عسکری قیادت کی جانب سے اپنی حکمت عملی پر نظرثانی کا عندیہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!