اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) — وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی، جس میں اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے انتظامات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سچل پولیس کی کارروائی، غیر ملکی شراب کی سپلائی ناکام، ملزم گرفتار
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی اور مذاکراتی چینلز کے ذریعے پائیدار حل ناگزیر ہے۔
محسن نقوی نے ایرانی سفیر کو اپنے حالیہ دورہ ایران سے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان تنازعے کے حل کے لیے مذاکراتی عمل کا حامی ہے۔ ان کے مطابق دیرپا امن ہی خطے کے استحکام کی ضمانت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور غیر ملکی وفود کی سکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔
ایرانی سفیر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہا اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
ملاقات میں چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد پولیس اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد بھی موجود تھے۔
