کراچی (اسٹاف رپورٹر) — ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے غیر ملکی اور امپورٹڈ شراب کی سپلائی کی کوشش ناکام بنا کر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
مہاجر قوم وسائل میں حق کی حقدار ہے، تعلیمی نظام بحران کا شکار ہے: آفاق احمد
پولیس کے مطابق کارروائی تھانہ سچل کی حدود سعدی ٹاؤن، رم جھم ٹاور کے قریب دورانِ گشت کی گئی، جہاں مشکوک گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی۔
کارروائی کے دوران ملزم انور علی ولد ہاشم کو گرفتار کیا گیا، جو اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ غیر ملکی شراب کی سپلائی میں ملوث تھا۔ پولیس نے ملزم کی گاڑی سے مجموعی طور پر 69 امپورٹڈ شراب کی بوتلیں برآمد کر لیں۔
ترسیل میں استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے جبکہ نیٹ ورک سے متعلق مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
ملزم کے سابقہ ریکارڈ کی بھی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے، اور اس کے خلاف ضابطے کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

