کراچی میں وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستانی قیادت اور عوام پر امید ہیں کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور جلد ہوگا، جس سے خطے میں جاری کشیدگی کم ہونے کی توقع ہے۔
شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم گرفتار، منشیات برآمد
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان، خصوصاً فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے اس حوالے سے اہم اور مؤثر کوششیں کی ہیں، جن کے نتیجے میں خطے میں بڑی جنگ کے امکانات کم ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان نے ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر امن کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں کے باعث دنیا کے کروڑوں لوگ پاکستان کے شکر گزار نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کا کردار اب عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے اور مختلف ممالک بھی اسے ایک پُرامن ملک کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات خطے کے دشمنوں کے لیے ایک واضح پیغام ہیں اور امید ہے کہ آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں میں مثبت پیش رفت سامنے آئے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت، صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مل کر تاریخ ساز کردار ادا کیا ہے، جس کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے۔
