شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم گرفتار، منشیات برآمد

کراچی کے ضلع ملیر میں شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے دورانِ پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پاکستانی عوام اور اشرافیاں

پولیس کے مطابق کارروائی سورتی روڈ، تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کی حدود میں کی گئی جہاں ملزم کو مشکوک سرگرمیوں کے دوران حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمد فیصل ولد شفیق احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزم کے قبضے سے گٹکا ماوا اور فروخت سے حاصل شدہ نقد رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم علاقے میں مختلف مقامات پر گٹکا ماوا فروخت کرنے میں ملوث تھا۔

گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے جبکہ اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ملیر پولیس کے مطابق منشیات اور مضر صحت اشیاء کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

One thought on “شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم گرفتار، منشیات برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!