عالمی میڈیا میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی گونج، امریکی صدر کے “فیورٹ” قرار، پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا گیا

دبئی: ایران جنگ کے خاتمے میں پاکستان کے کلیدی کردار کے باعث پاک فوج کے سربراہ عاصم منیر عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، جہاں انہیں امریکی صدر Donald Trump کا “فیورٹ فیلڈ مارشل” قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی رپورٹ میں افغان طالبان کی قیادت سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات، متعدد رہنما عالمی پابندیوں کی زد میں

ابوظبی سے شائع ہونے والے معروف اخبار The National نے بھی اسی عنوان کے ساتھ خصوصی رپورٹ شائع کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی امن کوششوں نے شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو عالمی سطح پر نمایاں مقام دلایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں رہنما واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی میں ثالثی کا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

اخبار کے مطابق گزشتہ سال جون میں وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو “اپنا پسندیدہ فیلڈ مارشل” قرار دیا تھا، جبکہ ان کی عسکری اور سفارتی صلاحیتوں کو بھی سراہا گیا۔

رپورٹ میں یہ بھی ذکر کیا گیا کہ سعودی عرب کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو “کنگ عبدالعزیز میڈل فرسٹ کلاس” سے نوازا گیا، جو ان کی بین الاقوامی سطح پر بڑھتی ہوئی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے۔

تجزیے میں مزید کہا گیا ہے کہ عاصم منیر اس سے قبل Inter-Services Intelligence (آئی ایس آئی) اور ملٹری انٹیلیجنس جیسے اہم اداروں کی سربراہی کر چکے ہیں، جبکہ گزشتہ سال بھارت کے ساتھ فضائی کشیدگی کے بعد انہیں فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

عالمی میڈیا کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت، جرات اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے انہیں نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی ایک مؤثر اور نمایاں عسکری رہنما کے طور پر سامنے لایا ہے۔

One thought on “عالمی میڈیا میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی گونج، امریکی صدر کے “فیورٹ” قرار، پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!