پاکستان اور مصر کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی فوجی مشق “تھنڈر 2” کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی گئی ہے۔
انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقاب، ایف آئی اے کی کارروائی میں 3 ملزمان گرفتار، جعلی ویزوں کا انکشاف
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دو ہفتوں پر مشتمل یہ مشق چراٹ میں منعقد ہوئی، جس کا مقصد انسدادِ دہشت گردی سے متعلق جدید حکمت عملی، ڈرلز، تکنیکی مہارت اور دونوں ممالک کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون کو فروغ دینا تھا۔
مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ (SSG) اور مصر کی اسپیشل فورسز کے دستوں نے شرکت کی۔ دونوں ممالک کے اہلکاروں نے مختلف عملی مشقوں میں حصہ لیتے ہوئے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق “تھنڈر 2” جیسے مشترکہ تربیتی پروگرام خطے میں انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور باہمی تجربات کے تبادلے کا مؤثر ذریعہ ہیں۔
