انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقاب، ایف آئی اے کی کارروائی میں 3 ملزمان گرفتار، جعلی ویزوں کا انکشاف

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے غیر قانونی مائیگریشن اور جعلی سفری دستاویزات کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک منظم انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔
ملیر کینٹ پولیس کی کارروائی، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، لوٹی گئی رقم اور اسلحہ برآمد

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انکوائری نمبر 757/2026 کی بنیاد پر کارروائی کے دوران تین ملزمان ارسلان اشفاق، سید غلام محی الدین حیدر عرف حارث اور محمد صادق کو گرفتار کیا گیا۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے جعلی اور ٹیمپرڈ ویزے تیار کرنے میں ملوث تھے۔ مزید بتایا گیا کہ یو اے ای فیملی ویزا کو غیر قانونی طور پر تبدیل کر کے سنگل وزٹ ویزا بنایا جاتا تھا۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 21 سے زائد پاسپورٹس، موبائل فونز، چیک بکس، اسٹیمپس اور دیگر اہم شواہد برآمد کیے گئے۔

ایف آئی اے کے مطابق اس کارروائی میں دو غیر رجسٹرڈ ٹریول ایجنسیاں "HN ٹریول اینڈ کنسلٹنسی” اور "A One ٹورازم” بھی بے نقاب ہوئیں، جو اس نیٹ ورک میں سہولت کاری فراہم کر رہی تھیں۔

ترجمان نے بتایا کہ نیٹ ورک سے جڑے دیگر سہولت کاروں کی نشاندہی کر لی گئی ہے اور مزید کارروائیاں جاری ہیں۔

One thought on “انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقاب، ایف آئی اے کی کارروائی میں 3 ملزمان گرفتار، جعلی ویزوں کا انکشاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!