اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) — شہباز شریف سے وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی ہے، جس میں ملکی صورتحال اور حالیہ سفارتی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عوام دوست مویشی منڈی میں قربانی کے جانور 4 ہزار سے تجاوز، شہریوں کی بڑی تعداد کا رخ
ملاقات کے دوران وزیرِ داخلہ نے وزیراعظم کو اپنے کامیاب سہ ملکی دورے پر مبارکباد پیش کی اور دورے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے وزیراعظم کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور مختلف داخلی و خارجی امور پر بھی بریفنگ دی۔ ملاقات میں حکومتی سطح پر جاری پالیسیوں اور انتظامی اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔
یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب حکومت مختلف علاقائی اور سفارتی سرگرمیوں کے تناظر میں داخلی نظم و نسق اور سیکیورٹی حکمتِ عملی کو مزید مؤثر بنانے پر توجہ دے رہی ہے۔
