عوام دوست مویشی منڈی میں قربانی کے جانور 4 ہزار سے تجاوز، شہریوں کی بڑی تعداد کا رخ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — ناردرن بائی پاس پر قائم “عوام دوست مویشی منڈی” میں قربانی کے جانوروں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ ملک کے مختلف شہروں سے بیوپاریوں کی آمد اور خرید و فروخت کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے

ایڈمنسٹریٹر طارق تنولی کے مطابق منڈی کے قیام کو 14 روز مکمل ہو چکے ہیں اور مارشلنگ ایریا سے جانوروں سے لدے ٹرکوں کی آمد وقفے وقفے سے جاری ہے۔ مورو، شیخوپورہ، ساہیوال، کندھ کوٹ اور ڈیرہ اللہ یار سمیت مختلف علاقوں سے بیوپاری اعلیٰ نسل کے جانوروں کے ساتھ منڈی پہنچ رہے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق ویٹرنری ڈاکٹرز کی ٹیمیں مارشلنگ ایریا میں مسلسل تعینات ہیں جو ہر جانور کا مکمل طبی معائنہ کر رہی ہیں۔ صرف صحت مند اور تندرست جانوروں کو ہی منڈی میں داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے تاکہ خریداروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ ابتدائی فروخت کے بعد مارکیٹ میں تیزی کے آثار ظاہر ہو رہے ہیں، جبکہ شہری بھی بڑی تعداد میں منڈی کا رخ کر رہے ہیں۔ ہفتہ وار تعطیل کے دوران کراچی کے نوجوانوں نے “سیٹرڈے، سنڈے نائٹ” منڈی میں ہی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق سیکیورٹی اور ٹریفک کی روانی کے لیے اضافی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ شہریوں کے لیے بہتر سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔

One thought on “عوام دوست مویشی منڈی میں قربانی کے جانور 4 ہزار سے تجاوز، شہریوں کی بڑی تعداد کا رخ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!