شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
خطے میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کے کردار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سفارتی کوششوں پر مختلف حلقوں کے تاثرات
وزیراعظم غیر ملکی دورہ مکمل کر کے لاہور پہنچے، جہاں ان کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ وہ بدھ کے روز چار روزہ دورے پر روانہ ہوئے تھے۔
دورے کے دوران وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، قطر کے امیر اور ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سمیت مختلف اعلیٰ عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں۔ ان ملاقاتوں میں باہمی تعلقات، علاقائی تعاون اور اقتصادی و سفارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ دورہ پاکستان کی خارجہ پالیسی اور علاقائی رابطوں کو مزید مستحکم بنانے کی کوششوں کا حصہ تھا۔
